لاہور٬محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی 48سیٹیں عرصہ دراز سے خالی

صرف تین سیٹوں پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسر تعینات

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی 48سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔ صرف تین سیٹوں پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسر تعینات ہیں۔ ایجوکیشن افسران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ای ڈی او طارق رفیق نے کہا ہے کہ خالی سیٹوں پر سینئر اساتذہ کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ آفیسرز کی ڈیوٹی بھی دیں گے مگر انہیں اس کے لئے کوئی اضافی الائونس نہیں دیا جائے گا۔

اس حوالے سے پنجاب ٹیچرز یونین کے سیکرٹری رانا لیاقت نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ای ڈی او کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ اس لیے کہ سینئر اساتذہ کو بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسر کی اضافی ذمہ داری سونپنے سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ ہم ای ڈی او کے اس فیصلے کے خلاف ہر فورم سے آواز بلند کریں گے۔(وقاص)