Live Updates

وفاقی دارالحکومت میںدوسرے روز بھی سیاسی ماحول بتدریج گرم رہا٬کھلاڑی ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

بنی گالہ جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے مابین زبردست تصادم ٬ پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ ٬ متعدد کارکن زخمی پولیس نے پی ٹی آئی کے 20کارکنا ن گرفتار کرلئے٬ عمران خان کو غیراعلانیہ طور پر گھر میں نظر بند کر دیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میںدوسرے روز بھی سیاسی ماحول بتدریج گرم رہا٬ کپتان کے کھلاڑی ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے٬بنی گالہ کی طرف جانے والے تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے مابین زبردست تصادم ہوا ٬ پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ ٬ متعدد کارکن زخمی ہو گئے٬ پولیس نے پی ٹی آئی کے 20کارکنا ن گرفتار کرلئے٬ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کو غیراعلانیہ طور پر گھر میں نظر بند کر دیا٬ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کی طرف جانے والے تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے مابین عمران خان چوک پر زبردست تصادم ہوا پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج ٬آنسو گیس اور شیلنگ کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا٬پولیس کی طرف سے ہونیوالی شیلنگ سے دھواں اٹھتا رہا جس سے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بنی گالہ سیل کئے جانے کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنماؤں کوعمران خان کی رہائش گاہ جانے سے بھی روک دیا گیاجبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے حکمت عملی کے تحت عمران خان کو غیراعلانیہ طور پر بنی گالہ میں نظر بند کر دیا۔بنی گالہ کی ہیلی کاپٹر سے بھی کڑی نگرانی کی گئی۔ ایک وقت میں تین ہیلی کاپٹرز بھی بنی گالہ پر پرواز کرتے رہے۔ پولیس کی جانب سے کپتان کی بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کو مکمل طور پر سیل کیا جانے کے سبب عمران خان راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں شیخ رشید کے جلسے میں نہیں پہنچ سکے۔

انتظامیہ نے کہا کہ طے کردہ مقام پر جلسہ کر لیں ورنہ کسی دوسری جگہ اجازت نہیں ملے گی۔ تحریک انصاف کو لیٹر دینے مجسٹر یٹ بنی گالہ پہنچے تو باہر ہی رہنماؤں نے انہیں گھیر لیا۔جہاں شیریں مزاری نے مجسٹریٹ کو ڈانٹ پلا دی۔ شیری مزاری نے پی ٹی آئی کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سرکاری افسر کو پکڑ کر نظر بند کر لیں۔مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ لیٹر وصول ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے جب مجسٹریٹ وہاں پہنچے تو تحریک انصاف کے رہنماؤں اور قانونی ٹیم نے خط وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بنی گالہ پر صبح سویرے سے ہی پہرہ تھا اور تلاشی کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔( مہر علی خان)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات