Live Updates

ْعمران خان اور تحریک انصاف کے حکومت مخالف جارحانہ رویئے پر افسوس ہے ٬ْ بیرسٹر محسن رانجھا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے عمران خان اور تحریک انصاف کے حکومت مخالف جارحانہ رویئے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو حقائق سے آگاہ کریں‘ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان 2 نومبر کے انتشار کے لئے کون سی انتہا پسند جماعت کو اسلام آباد میں اپنے ساتھ دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ سعودی عرب میں عمرہ کے دوران کس شخصیت سے ملے جس میں انہوں نے پاکستان میں مذہبی جماعتوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نی30 کروڑ روپے کس لئے دیئے اور عمرہ سے واپس آنے کے فوراً بعد عمران خان نے خیبر پختونخوا کی حکومت سے مدرسہ حقانیہ کو فنڈ دینے کا مطالبہ کیوں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ باقی مدارس کو چھوڑ کر صرف مخصوص مدرسہ کو ہی فنڈز دینے کے لئے کیوں چنا گیا۔ انہوں نے عمران خان سے استفسار کیا کہ کیوں ان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے اقدامات پاکستان کو ایک آئین اور قانون کی روشنی میں چلنے کے برخلاف ایک انتہا پسند ریاست کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :