نوجوان پاکستان کے مستقل ہیں ٬ْ ساتھ کھڑے ہیں ٬ْ عابد شیر علی

سی پیک منصوبہ جو کہ تمام صوبوںکو آپس میں منسلک کریگا ٬ْ ملک میں انڈسٹری کو فروغ ملے گا ٬ْ خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میں قوم کے ان نوجوانوں کے درمیان کھڑا ہوں جو پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی۔ وہ جمعہ کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تعلیم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جو کہ تمام صوبوںکو آپس میں منسلک کرے گا جس کے تحت ملک میں انڈسٹری کو فروغ ملے گا نوجوانوں کو جو ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک روز گار کی تلاش میں چلے جاتے ہیں اس منصوبہ کی تکمیل سے ان کو یہاں ہی روزگار ملے گا٬ ہماری حکومت کی کو شش ہے کہ نوجوانوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمتیں دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے تعلیم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانون میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی روایت کو جنم دیا٬ اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی٬ یورپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اچھی ملازمت دینا حکومتوں کا فرض ہوتا ہے٬ ہماری بھی کوشش ہے کہ ہم بھی بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں جس سے نہ صرف پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا جا سکے بلکہ بیرونی لوگوں کو بھی ملازمتیں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایک سے پانچ لاکھ روپے فراہم کئے جا رہے ہیں٬ ہر ضلع میں ان غریبوں کا اندارج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی ہدایات کے تحت بغیر کسی سفارش کے میرٹ کی بنیاد پر تقریبا 2 لاکھ ٹیچروں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں٬ پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے٬ آپ نوجوانوں کے تعاون سے ان کے ان منظم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے آپ اس کا مثبت استعمال کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں امن و امان اور پالیسیوں میں استحکام نہیں ہو گا اس وقت تک بیرونی سرمایا کاری کو فروغ نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :