سکھر٬سانحہ کوئٹہ کے خلاف طلبہ کا احتجاج٬ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ کے خلاف طلبہ کا احتجاج ٬ پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کے خلاف سندھ کالج آف سائنس کامرس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ ٬ اساتذہ نے ڈائریکٹر احسان منگی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے مظاہرے میں کرم اللہ تینو ٬ غلام مجتبیٰ سالار احمد ٬ مس منیزہ ٬ صدرہ ٬ میڈم عارفہ دیگر نے شرکت کی اس موقع پر احسان منگی دیگر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا سانحہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے دہشت گردوں نے نہتے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا دہشت گرد ملک کے کھلے دشمن ہیں جن کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ہو نا چائیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کی دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کیا جائے تاکہ عوام سکون کو سانس لے سکیں اس موقع پرشہید اور زخمی اہلکاروں کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔

#

متعلقہ عنوان :