حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسوں سے بدامنی٬ جرائم اور سماجی برائیوں میں بے پنا ہ اضافہ ہو گیا ہے٬ علامہ راشد سومرو

جگہ جگہ منشیات کے اڈوں سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے٬حکمران اقتدار کے نشے میں دھت غلط فیصلے کر کے صوبے کو تباہ کر رہے ہیں ٬جنرل سیکرٹری جے یو آئی سندھ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسوں کی وجہ سے بدامنی جرائم کے واقعات ٬سماجی برائیوں میں بے پنا ہ اضافہ ہو گیا ہے جگہ جگہ منشیات کے اڈے کھلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے مگر حکمران اقتدار کے نشے میں دھت اسکا سدباب کرنے کے بجائے غلط فیصلے کر کے صوبے کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں ہائی کورٹ نے شراب پر پابندی عائد کر کے صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں منعقد جلسوں اور اجتماعات میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات و نشریات مولانا عبدالحق مہر ٬ مفتی سعود افضل ہالیجوی سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے

متعلقہ عنوان :