کراچی٬سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات کے سابق سیکرٹری ذوالفقار شہلوانی اور دیگر افسران کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت4نومبر تک ملتوی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوپر مشتمل دو رکنی بنچ نے محکمہ اطلاعات کے سابق سیکرٹری ذوالفقار شہلوانی اور دیگر افسران کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت4نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو محکمہ اطلاعات سندھ کے سابق سیکرٹری ذوالفقار شہلوانی اور دیگر افسران کی ضمانت سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں نیب کی جانب سے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ اطلاعات کے سابق سیکرٹری اور دیگر افسران پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں٬ جبکہ ان ملزمان کے خلاف نیب انکوائری کررہا ہے۔ ملزمان عبوری ضمانتوں پر رہا ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانتیں مسترد کی جائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔