Live Updates

حافظ آباد ٬ اسلام آباد بند نہیں ہوگا عمران خان کو گرفتار کرنا پڑا تو کریں گے٬ سائرہ افضل تارڑ

وزیر مملکت برائے صحت کی چوہدری افضل حسین تارڑ٬ میاں شاہد حسین بھٹی ٬چوہدری محمد بخش تارڑ سمیت دیگر راہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی صورت بھی وفاقی دا الحکومت اسلام آباد کو بند کرنے نہیں دے گی ۔اس سلسلہ میں عمران خان کیا کسی کو گرفتار کرنا پڑا تو کریں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو باہر ہی نہیں دیا جائے گاانہیں گھروں پر ہی نظر بند کیا جائے گا۔ اسلام آباد کو کسی ایک پارٹی کے ہاتھوںکسی صورت بھی یر غمال بننے نہیں دیا جائے گا ۔

دو نو مبر کا سورج پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے ساتھ طلوع ہو گا۔ پی ٹی آئی کے اعلان کے باوجود حافظ آباد میںکوئی ایک کارکن بھی احتجاج کے لئے باہر نہیں نکلا اب عوام اس طرح کے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کو پسند نہیں کرتی۔ پریس کلب حافظ آباد میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افضل حسین تارڑ٬ ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی ٬چوہدری محمد بخش تارڑ سمیت دیگر راہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے دھرنوں اور احتجاج سے سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کسی بھی جماعت یا لیڈر کو عام شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی پی ٹی آئی اس سے پہلے بھی دھرنے اور احتجاج کرتی رہی لیکن اس دفعہ وفاقی دار الخلافہ اسلام آباد کو بند کرنا چاہتی ہے جس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی چاہے اس کے لئے ہمیں چاہے کسی کو بھی گرفتار کیوں نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے جب بھی ملک میں اس طرح کا کوئی دھرنا یا احتجاج ہوا تو بعض ملک دشمنوں نے اپنے مقا صد کی خاطر عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ۔

اب کوئی بھی محب وطن پی ٹی آئی کے اس طرح کے ڈراموں کا حصہ نہیں بنے گا ۔اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی بھی مہذب اور محب وطن جمہوری قوم میں اس طرح کا احتجاج کبھی نہیں ہوا کہ سکول ٬کالج٬ ہسپتال٬ادارے اور سڑکیں بند کر کے عام آدمی کیلئے مشکلات پیدا کی جائیں۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پہلے بھی چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور اب بھی اسلام آباد میں ہونے بین الاقوامی کانفرنسوں میں غیر ملکیوں نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی۔

کسی بھی جماعت کو ملکی ترقی کا رستہ روکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے آج جتنا صبر و تحمل میاں نواز شریف میں ہے کسی اور سیاسی لیڈر میں نہیں۔ 65سالوں میں پاکستان نے اتنی ترقی نہیں کی جتنی مو جودہ حکومت نے تین سالہ دور میں کی 1947سے لے کر 2013تک پاکستان میں مجموعی طور پر 16000میگا واٹ بجلی کی پیدا وار ہوئی جبکہ 2018تک مزید11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔ سی پیک منصوبہ ملکی معیشت اور پوری قوم کی تقدیر بدل دے گا۔ ایران ٬سعودی عرب کے بعد بعض یور پین ممالک بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری اور شمولیت کرنا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :