Live Updates

فیصل آباد میں تحریک انصاف کا اسلام آباد میں کارکنو ں پر تشدد اور گرفتار یوں کے خلاف ضلع کونسل کے سامنے احتجاج مظاہرہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح کی فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنو ں پر تشدد اور گرفتار یوں کے خلاف تحریک انصاف فیصل آبادکے رہنما ئوں اور کارکنوں کا ضلع کونسل کے سامنے احتجاج مظاہرہ ٬ حکومت کے خلاف نعرہ باری٬ مظاہرین سے خطاب کرتے مقررین نے کاکہنا تھا کہ ہم کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے گرفتاریوں ‘ جیلوں اور تشد د سے نہیں ڈرتے اورہمیں بڑی سے بڑی بھی قربانی دینا پڑی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

دو نومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں٬ کارکن سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ہم پر امن ہیں اور ہمارے پر امن رہنے کی کمزوری نہ سمجھ جائے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں کارکنوں کی گرفتاریوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ حکمرانوں کے مظالم کی آخری قسط چل رہی ہے ۔ دو نومبر کو حکمرانوں کے مظالم کاڈرامہ اختتام پذیر ہو جائے گا ۔

فیض الله کموکا ‘ ڈاکٹر اسد معظم اوردیگرکا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی مجرم بن کر جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ2نومبر کا معرکہ پی ٹی آئی ہر صورت جیتے گی لاکھوں کارکن او ر عوام ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے اور حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ اسلام آباد میں 2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گاجو وزیراعظم سے استفعیٰ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گا۔

علاوہ ازیںسنی اتحاد کونسل نے فیصل آباد میں شہر کے مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کی ۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حسن رضا نے ضلع کونسل چوک میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے ہر حد عبور کر لی ہے۔خواتین پر ڈنڈے برساکر پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے گئے ہیں۔ دو نومبر کو ہونیوالے احتجاج میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات