پی ایم ای ایکس میں 3.81 بلین روپے کے سودے ہوئے

مجموعی تعداد 43356 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا٬ رپورٹ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.81 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 43356 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.11 بلین روپے٬ خام تیل کے سودوں کی مالیت 531.65 ملین روپے٬ چاندی کے سودوں کی مالیت 133.36 ملین روپے٬ کاپر کے سودوں کی مالیت 19.21 ملین روپے٬ لال مرچ کے سودوں کی مالیت 6.35 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 3.28 ملین روپے رہی۔