پیپلزپارٹی کی ایک بار پھر سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس بلا کر حکومت کو کندھا فراہم کرنے کی تیاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلا کر حکومت کو کندھا فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے٬چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طور پر سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی جائے تاکہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر پارلیمنٹ کے ذریعے قابو پایا جا سکے٬ توقع ہے کہ ہفتہ یا پیر کو پی پی کی طرف سے سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی جائے گی اور ساتھ ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی بھی ریکوزیشن جمع کرائے جانے کی توقع ہے۔(وقار)