Live Updates

عمران خان غنڈہ گردی کرکے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں٬ صدیق الفاروق

آئین شہر بند کرکے انسانی حقوق کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیتا٬ خلاف ورزی والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا٬ رہنماء (ن) لیگ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان غنڈہ گردی کرکے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں٬ آئین شہر بند کرکے انسانی حقوق کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیتا٬ خلاف ورزی والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر امام الدین کھوسو اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری خورشید احمد میرانی بھی موجود تھے۔صدیق الفاروق کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے٬ عمران خان بلاجواز اسلام آباد میں غنڈہ گردی کرکے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں٬ کسی کو شہر بند کرکے عوام کو اذیت دینے کی اجازت نہیں ہے٬ جو شخص قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس سے آہینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لال حویلی شیخ رشید کی ضرور ہے لیکن اس کے اطراف میں دس مرلہ پر مشتمل ہال اور پانچ دوکانیں ہیںجو محکمہ اوقاف کی ہیں٬ انہیں خالی کرنے سمیت شیخ رشید کو تین آپشن دیئے گئے٬ لیکن15دن گذرجانے کے باوجود انہوں نے کسی ایک آپشن پر عمل نہیں کیا۔ مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ آرمی چیف ایک سال قبل وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے٬ تاہم اس کے باوجود سرکاری افسر کی ایکسٹینشن کی باتیں کی جارہی ہیں٬ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف منتخب عوامی نمائندے ہیں٬ لیکن اسے ہٹانے کی باتیں بھی کی جارہی ہیں٬ کیا اس طرح کی باتیں جمہوریت کے دعویدار کو زیب دیتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :