اسلام دشمن قوتیں یمن کو بیس بنا کر حرمین شریفین کو نقصان پہنچانے کی خوفناک منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں‘حافظ محمدسعید

پاکستان سمیت دیگرمسلم ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کھل کر سعودی عرب کا ساتھ دیں‘امیر جماعة الدعوة

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی ناکام کوشش پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں یمن کو بیس بنا کر حرمین شریفین کو نقصان پہنچانے کی خوفناک منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں٬ مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی کوشش سے حوثی باغیوں کے مذموم عزائم دنیاپر واضح ہو گئے٬ حرمین کا تحفظ ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے٬ پاکستان سمیت دیگرمسلم ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کھل کر سعودی عرب کا ساتھ دیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حوثی باغیوں کے مکہ مکرمہ اور دیگر شہروں پر میزائل حملے صرف وہاں کا علاقائی مسئلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بیت اللہ اور مسجد نبوی ہونے کی وجہ سے سعودی عرب سب مسلمانوں کا دینی مرکز ہے۔ اس لئے ہم صاف طور پر کہتے ہیں سرزمین حرمین الشریفین پر میزائل حملوں کی کوششیں مسلمانوں کے دل پر ہاتھ ڈالنے والی بات ہے۔غیور مسلمان ایسی مذموم سازشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ یمن میں حوثی باغیوں کو مضبوط کرکے سعودی عرب کے گر د گھیرا تنگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔حرمین شریفین کے تحفظ کے مسئلہ پر ہمیں ہر قسم کے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔یہ مسئلہ سیاسی یا علاقائی نہیں بلکہ ہمارے ایمان اور عقیدے کا مسئلہ ہے۔ سب مسلم ملکوں کو متحد ہو کر دشمنان اسلام کے مذمو م منصوبے ناکام بنانے کیلئے بھرپو رکرداراد ا کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پر جب کبھی بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے سعودی عرب ہمیشہ ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ہے۔ اس وقت جب وہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے توپاکستانی حکومت کابھی فرض بنتا ہے کہ وہ تمام مسلم ممالک کا اتحاد بنا کربرادر اسلامی ملک کے ساتھ کھڑاہواور ان کی ہر ممکن مددوحمایت کی جائے۔