گرفتار یوں٬ چھاپے اور تشدد جیسے حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے کارکنوںکیلئے رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتے‘محمود الرشید

�ومبر کو اسلام آباد میں دس لاکھ افراد شریک ہونگے اور حکمران اگر اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو 2نومبر کا دن حکومت کا آخری دن بھی ہوسکتاہے‘پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر کی جانے والی پولیس گردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرفتار یوں٬ چھاپے اور تشدد جیسے حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے کارکنوںکے لئے رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتے۔

2نومبر کو اسلام آباد میں دس لاکھ افراد شریک ہونگے اور حکمران اگر اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو 2نومبر کا دن حکومت کا آخری دن بھی ہوسکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن2نومبر کی کال کو کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نی کہا کہ حکومت نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کی 627ورکروں کو گرفتار کیا ہے جو حکومت کی سیاسی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جعلی سلسلہ بند ہونا چاہیے اور گرفتار کئے گئے کارکنوں کو جلد رہا کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو ان کے گھر میں جو نظر بند کیا ہے اسی فوری ختم کیا جائے۔ ایسا نہ ہوکہ پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن بنی گالا کا رخ کر لیں اور اگر اس سلسلے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے ذمہ دار بھی پنجاب کی حکمران ہونگے۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکومت وقت نے راولپنڈی٬ اسلام آباد کو خود بند کر دیا ہے۔ حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ کنٹینر ز لگاکر محفوظ ہیں تو ان کی خوش فہمی ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ناانصافی چور بازاری لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہو تو اس ملک کے عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں بازار بند بھی ہوتے ہیں ہڑتالیں بھی کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :