Live Updates

کارکنوں پر تشدد ٬گرفتاریوں کیخلاف عمران خان کی کال پر ملک کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ٬کراچی میں دھرنا

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر ٹائروںکو آگ لگا کر ٹریفک کا نظام معطل کردیا ٬گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں٬مظاہرین اور شہریوں میں توں تکرار٬مال روڈ پر پی ٹی آئی کے وکلاء کا زبردستی راستہ مانگنے والوں پر تشدد (ن) لیگ خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار نے جا رہی ہے٬پر امن کار کنوں کی گر فتاریاں حکومت کی سیاسی خود کشی ہے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ٬تمام رکاوٹوں کو رو ندتے ہوئے 2نومبر کو اسلام آبا د پہنچیں گے ‘محمودالرشید ٬چوہدری سرور ٬جمشید چیمہ ٬ولید اقبال و دیگر کا خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:25

لاہور/پشاور/کراچی /گوجرانوالہ/سیالکوٹ/فیصل آباد/راولپنڈی ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف عمران خان کی کال پر لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر دھرنادیاگیا ٬ کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک کا نظام معطل کر دیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں ٬ مختلف مقامات پر شہریوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ٬ مال روڈ پر تحریک انصاف کے وکلاء نے زبردستی راستہ مانگنے والوں پر تشدد بھی کیا ٬جبکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پر امن کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت کی سیاسی خود کشی ہے ٬دو نومبر کو حکومت کی تمام رکاوٹوں کو روندتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کال پر تحر یک انصاف کے کارکنو ں نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پر یس کلب٬قرطبہ چوک٬ سمن آباد٬شاہدرہ ٬بابو صابو اور مغل پورہ سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہر ے کئے اور ٹائر جلا کر روڈشاہراہوں کو بلاک کر دیا ۔ اس موقع پر کارکن گو نواز گو٬نوازشریف تلاشی دو ٬ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے اوروزیر اعظم عمران خان اور کون بچائیگا پاکستان عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ۔

پی ٹی آئی کے مظاہروں کے باعث لاہور کی مختلف شاہراہوں پر گاریوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں اور ٹریفک کا نظام گھنٹوں معطل رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور مظاہرین میں راستہ مانگنے پر شدید تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم اس کے باوجود مظاہرین نے شاہراہوں کو بند رکھا۔ مال روڈ پر تحریک انصاف کے وکلاء نے زبردستی راستہ مانگنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنمائوں میاں محمود الرشید ٬چوہدری محمدسرور ٬شفقت محمود ٬جمشید اقبال چیمہ ٬ ولید اقبال ٬میاں اسلم اقبال٬ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت دیگر نے کہا کہ حکومت نے تحر یک انصاف کے پر امن کارکنوں کو گر فتار کر کے بدتر ین آمر یت کی مثال قائم کر دی ہے اور اب اس بات میںکوئی شک نہیں کہ حکومت اب اپنے پائوں پر کلہاڑی مار نے جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2نومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے حکومت نے لاہور ٬اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینر ز کی دیواریں بنا دیں ہے اور حکمرانوں کا یہ اقدام سیاسی خود کشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کیلئے انکی ناکام پالیسیاں ہی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں ٬حکمران کان کھول کر سن لیں 2نومبر کو ہر صورت کر پشن کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا جائیگا ۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکومت جو مر ضی کرلے تحر یک انصاف خوفزدہ ہونیوالی نہیں ہم حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو رو ندتے ہوئے 2نومبر کو اسلام آبا د پہنچیں گے ۔۔نوازشر یف کواب ہر صورت استعفیٰ یا تلاشی دینی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جس طر ح ہمارے کارکنوں کو گر فتار اورلال حویلی کے راستے بند کیے ہیں اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ ملک میں جمہو ریت نہیں آمر یت اور بادشاہت ہے ۔

حکمران ظلم اور بر بر یت سے تحر یک انصاف کی آواز کو دبا نہیں سکتے ٬قوم نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک میں کر پشن اور ظلم کو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا اور ملک میں نوازشر یف کی کر پٹ حکومت کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے اور2نومبر کا تحر یک انصاف احتجاج ملک ا تاریخی احتجاج ہوگا۔ رہنمائوںنے کہا کہ سیاست میں احتجاج میں کیلئے اجازت نہیں مانگی جاتی صرف اطلاع دی جاتی ہے اس لیے ہم 2نومبر کو بھر پور احتجاج کر یں گے ۔

رہنمائوںنے کہا کہ خو اتین پر تشد د اور کارکنو ں کی گر فتا ر یاں ہمیں کمزور نہیں کرسکتیں۔احتساب تحریک چور ٹولے کے اقتدار کے سورج کو غروب کر دے گی ۔پی ٹی آئی نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے کر کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ عمران خان کی کال پر پشاور ٬ کوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس سے ٹریفک کا نظام معطل رہا ۔کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے گورنر ہائوس کے باہر دھرنا دیکر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ا س موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعارف علوی نے دیگر کے ہمراہ گورنر ہائوس جا کر کارکنوں کی گرفتاریوں اوران پر تشد د کے خلاف یادداشت پیش کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات