چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹبال ٹورنامنٹ٬ پاکستان ٬ ہیٹی ٬ جرمنی٬ کوریا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:25

چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹبال ٹورنامنٹ٬ پاکستان ٬ ہیٹی ٬ جرمنی٬  کوریا ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن پاکستان ٬بیٹی جرمنی٬ جونگو کوریا اور بوئن کوریا نے چائنہ انٹر نیشنل جونئر فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی٬ سیمی فائنل مقابلے آج ہفتہ کو اولمپک سٹیڈیم کے فٹبال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین میں جاری مقابلوں میں گزشتہ روز آئی ایف اے پاکستان نے این سی ٹی یو کوریا کو 4-0 گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی٬وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں٬ فاتح ٹیم کی طرف سے ایمل نے دوگول جبکہ زین اور فیصل نے ایک ایک گول کیا٬ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہرگروپ سے دو٬دو ٹیموں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ٬ ٹیبی جرمنی نے چونگو کوریا ہوسٹ کوریا اور آر یو سی ٬چونگو کوریا نے ہوسٹ اور آر یو سی چین جبکہ بوئن کوریا نے اسلام آباد پاکستان اور این سی ٹی یو چین کو ہرا کر سیمی فائنل جگہ بنائی٬ سیمی فائنل آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 30اکتوبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :