پمز اسپتال میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:10

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کی ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر عائشہ میانی سے اضافی چارج واپس لے کر انہیں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر اقبال چمن سے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی عہدہ واپس لے کر ڈاکٹر الطاف کو نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا جس کا جمعہ کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔(خ م)