Live Updates

پی ٹی آئی کارکنوں نے دفعہ144 کی خلاف ورزی کی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ٬اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی چیف کوآرڈینیٹر تحریک انصاف کو وارننگ

پی ٹی آئی کارکنو ں کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں دفعہ144نافذ ہونے کے باوجود جلسے جلوسوں کے انعقاد کا انتظام اور لاڈسپیکرز کے غیر قانونی استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے٬خط کا متن

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیف کوارڈینیٹر کو خط کے ذریعے خبردار کیا گیا ہے کہ کہ پی ٹی آئی کارکنو ں کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں دفعہ144نافذ ہونے کے باوجود جلسے جلوسوں کے انعقاد کا انتظام اور لاڈسپیکرز کے غیر قانونی استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے٬ اگر پی ٹی آئی کارکنوں نے دفعہ144 کی خلاف ورزی کی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے پی ٹی آئی چیف کوارڈینیٹر کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے٬جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں دفعہ144نافذ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے بعض رہنماں اور کارکنان کی جانب سے جلسے جلوسوں کے انعقاد کا انتظام اور لاڈسپیکرز کے غیر قانونی استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور انکے گارڈز کی جانب سے سر عام اسلحے کی نمائش کی جا رہی ہے٬ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی پی ٹی آئی رہنماں کو قانون کی پاسداری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی ۔(رڈ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :