ویسٹ انڈیز اے نے سری لنکا اے کو دوسرے ون ڈے میں 109 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:08

ویسٹ انڈیز اے نے سری لنکا اے کو دوسرے ون ڈے میں 109 رنز سے ہرا دیا

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کائل ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈین اے ٹیم نے سری لنکا اے ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 109 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی٬ سری لنکن اے ٹیم 347 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 238 رنز پر ڈھیر ہو گئی٬ شہان جے سوریا کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 347 رنز بنائے٬ کائل ہوپ 107 رنز بنا کر نمایاں رہے٬ والٹن 70٬ اسد 57 اور روومین پاویل 52 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے٬ شہان جے سوریا نے 4 وکٹیں لیں٬ جواب میں سری لنکن اے ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 238 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی٬ شہان جے سوریا کی 119 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی٬ روومین پاویل نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :