دفاعی چیمپئن آگنیسکاراڈونسکا ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:08

دفاعی چیمپئن آگنیسکاراڈونسکا ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز سیمی ..

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) دفاعی چیمپئن آگنیسکاراڈونسکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ راڈونسکا نے کیرولینا پلسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے ایک میچ میں پولینڈ کی سٹار پلیئر اور دفاعی چیمپئن راڈونسکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی پلسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔