ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:08

ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ثانیہ مرزا ور مارٹینا ہنگس پر مشتمل دفاعی چیمپئن کی جوڑی سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ مرزا اور ہنگس نے کوارٹرفائنل میں چائنیزتائپے کی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چن ہائو چنگ اور چن ینگ جان پر مشتمل چائنیزتائپے کی جوڑی کو 7-6 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔