آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:08

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا٬ فاسٹ بائولر جوئے مینی پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے٬ فاسٹ بائولرز مچل سٹارک٬ پیٹرسیڈل اور ٹاپ آرڈر بلے باز شان مارش کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے٬ فاسٹ بائولر جیکسن برڈ٬ جوئے برنز اور موئسزہنرکس کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی سلیکٹر روڈ مارش نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے٬ امید ہے ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز کا جاندار طریقے سے آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان سٹیون سمتھ٬ ڈیوڈ وارنر٬ عثمان خواجہ٬ شان مارش٬ مچل مارش٬ ایڈم ووجز٬ پیٹرنیول٬ مچل سٹارک٬ پیٹرسیڈل٬ جوئے مینی٬ جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لائن پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :