بھارت کو اسکی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ بدلنے کیلئے پر عزم ہیں٬ روس ٹیلر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:08

بھارت کو اسکی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ بدلنے کیلئے ..

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے کہا ہے کہ بھارت کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ بدلنے کیلئے پر عزم ہیں۔ دوسری جانب بھارتی قائد مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ناقص بیٹنگ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں شکست کا سبب بنی٬ نیوزی لیڈ کو فیصلہ کن ون ڈے میں زیر کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے میں ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کیوی بلے باز روز ٹیلر نے کہا کہ چوتھے ون ڈے میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے٬ کھلاڑی جانتے ہیں کہ ہمارے پاس بھارتی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں ناکامیوں کی روایت بدلنے کا موقع ہے اس لئے ہم آخری ون ڈے جیتنے کیلئے سخت محنت کریں گے۔ دوسری جانب بھارتی قائد دھونی نے کہا کہ مڈل آرڈر بلے بازوں کی کارکردگی تشویشناک ہے اسلئے آخری میچ میں سینئرز کھلاڑیوں پر بھاری ذمہ داری ہو گی اور ٹیم کی کامیابی میں ان کا کردار اہم ہو گا٬ کیوی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے فیصلہ کن میچ جیتنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :