باجوڑایجنسی میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ ٬ گو نواز گو کے نعرے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) باجوڑایجنسی میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ ۔ گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔ باجوڑایجنسی میں پاکستان تحریک انصاف نے قائد عمران خان کے کال پراسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی خار بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پز یر ہوئے ۔

تحریک انصاف کے کارکنو ں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائوں حاجی سید احمد جان ٬ محمد سلیم خان ٬ ڈاکٹر خلیل الرحمن ٬ گل ظفر٬ معمبر خان٬ نیک رحمن ٬ عبدالحق ٬ ریاض اور دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پرامن کارکنوںکو ہراساں کرکے جمہوریت کی دھجیاں اُڑادی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد پولیس نے نہیں بلکہ نوازشریف کے ذاتی نوکروں نے کیا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ظلم وبربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انشاء اللہ 2نومبر کواسلام آباد بند کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ 2نومبر کے احتجاج کیوجہ سے نوازشریف کے اوسان خطا ہوئے ہیں ۔مظاہرین نے بینرز او رپلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر نوازشریف کیخلاف نعر ے درج تھے ۔