Live Updates

ْ شیخ رشید اور عمران خان کے ہتھکنڈے عوامی قوت سے ناکام بنائے جائیں گے٬اسلام آباد کے شہریوں کو یرغمال بنانے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ٬ملکی ترقی اور امن کے دشمن ایک بار پھر مذموم مقاصد کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور عمران خان کے ہتھکنڈے عوام قوت کے ساتھ ناکام بنائے جائیں گی․ ملکی قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کو آئین و قانون کے کٹہرے میں آنا پڑے گا؛ اسلام آباد کے شہریوں کو یرغمال بنانے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے ایسے عناصر کو ملکی سیاست اور جمہوریت کا حصہ نہیں کہا جا سکتا․ ملکی ترقی اور امن کے دشمن ایک بار پھر مذموم مقاصد کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں لیکن قوم ایسے عناصر کو ووٹ کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں عوامی زندگی کو مفلوج کرنے کی کوششوں کی مزمت کرتے ہوئے ڈیڑھ جماعتی ٹولے کو خبردار کیا کہ عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنے والے اپنے منفی ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو عوام اپنے مسائل کا حل خود نکالنے پر مجبور ہوجائیں گی․ انتخابات میں ڈیڑھ سال کا عرصہ باقی ہے اقتدار کے لئے بے چین غیر جمہوری ٹولہ عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کر رہا ہے لیکن پاکستان کے عوام اب مزید اس ٹولے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں․ جڑواں شہروں کی عالمی اور سرکاری حیثیت کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش دنیا کے لئے منفی پیغام ثابت ہوگا اور ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہی․ عمران خان اور شیخ رشید نے اپنی منفی سرگرمیاں فوری طور بند نہ کیں تو شہر شہر ان کے پتلے جلا کر عوامی نفرت اور غصے کا اظہار سامنے آنے کے خدشات بھی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے کارکن اور ذمہ داران مفاد پرستوں کے ٹولے کا سیاسی مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہمارے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پارٹی کارکنوں کو سختی سے حکم دیا گیا ہے کہ ڈیڑھ جماعتی ٹولے کی کسی اشتعال انگیزی کو جواب نہ دیا جائے اور ملک کی ترقی اور عوام خوشحالی کے دشمنوں کے منفی ہتھکنڈوں کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے دیا جائی․
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات