سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے درخواستوں کی سماعت کیلئے 5رکنی لارجربینچ تشکیل دیدیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے درخواستوں کی سماعت کیلئے 5رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا۔5رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ٬جسٹس آصف سعید کھوسہ٬ جسٹس امیر ہانی مسلم٬جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور پاناما پیپرز کی مکمل تحقیقات کیلئے 6 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔