کمیٹی چوک راولپنڈی میں مشتعل کارکنوں نے کنٹینرکے ٹائروں کو آگ لگا دی

پولیس نے آگ بجھائی اور مشتعل کارکنان کو منتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی،پولیس نے بنی گالا سے 21کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:15

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے کنٹینرکے ٹائروں کو آگ لگا دی،پولیس نے مشتعل کارکنان کو منتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے کمیٹی چوک راولپنڈی میں ایک کھڑے ہوئے کنٹینرکے ٹائروں کو آگ لگا۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے مشتعل کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور کنٹینرکے ٹائروں کو لگی ہوئی آگ کو بجھایا۔

دوسری جانب پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہرسے 21کارکنوں کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس اور کارکنوں کے درمیان تھوڑی تھوڑی دیربعدہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن بنی گالہ چوک سے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں لیکن پولیس نے انہیں گھیرے میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :