گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی مسماری کیخلاف درخواست پر محکمہ ریلوے سے تفصیلی جواب طلب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی مسماری کے خلاف درخواست پر محکمہ ریلوے سے 18 نومبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخوست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے کمرشل پلازے بنوانا چاہتی ہے٬ یہ ریلوے سٹیشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس کی عمارت 1881ء میں تعمیر کی گئی ٬ تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کی مسماری غیر قانونی اقدام ہے لہٰذا گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی ممکنہ مسماری روکنے کا حکم دیا جائے۔

جس پر عدالت نے محکمہ ریلوے سے 18 نومبر تک تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :