تحر یک انصاف کے پر یس کلب سمیت6مقامات پر احتجاجی مظاہر ے ‘ٹائر جلا کر روڈبلاک کردی

(ن) لیگ خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار نے جا رہی ہے ‘پر امن کار کنوں کی گر فتاریاں (ن) لیگ کی سیاسی خود کشی ہے ‘چوہدری محمدسرور تحر یک انصاف خوفزدہ ہونیوالی نہیں ہم حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو رو ندھتے ہوئے 2نومبر کو اسلام آبا د پہنچیں گے ‘میاں محمودالرشید نومبر کا تحر یک انصاف احتجاج ملک کا تاریخی احتجاج ہوگاحکومت ہمیں ڈرا نہیں سکتی شر یف براداران ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں‘شفقت محمود ملک میں بدترین کر پشن ہو رہی ہے جسکے خلاف ہم سڑکوں پر آئے اور 2نومبر کو بھی ہر صورت احتجاج کیا جا ئیگا‘ڈاکٹر یاسمین راشد سیاست میں احتجاج میں کیلئے اجازت نہیں مانگی جاتی صرف اطلاع دی جاتی ہے اس لیے ہم 2نومبر کو بھر پور احتجاج کر یں گے‘ولید اور میاں اسلم اقبال کا احتجاج سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کا کارکنوں کی گر فتاریوں کے خلاف لاہور میں پر یس کلب‘ سمن آباد ‘قر طبہ چوک ‘شاہدرہ ‘بابو صابو اور مغل پورہ سمیت6مقامات پر احتجاجی مظاہر ے ‘ٹائر جلا کر روڈبلاک کے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے ‘لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گر فتار کارکنوں کو فوری رہا کر نے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعہ کے روز تحر یک کے کارکنوں نے شاہدرہ میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں‘ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود اور ولید اقبال کی قیادت میں پر یس کلب ‘قر طبہ چوک میں رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال‘ڈاکٹر یاسمین راشد ‘عند لیب عباس جبکہ مغل پور ہ اور بابو صابو سمیت دیگر مقامات پر بھی تحر یک انصاف نے کارکنوں کی گر فتاریوں اور حکومتی رکاوٹوں کے خلاف الگ الگ احتجاجی مظاہر ے کیے جن میں تحر یک انصاف کے کارکنوں نے ’’گو نواز گو ‘‘نوازشریف تلاشی دو ‘‘ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘اوروزیر اعظم عمران خان اور کون بچائیگا پاکستان عمران خان سمیت دیگر نعرے لگائے شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے تحر یک انصاف کے پر امن کارکنوں کو گر فتار کر کے بدتر ین آمر یت کی مثال قائم کر دی ہے اور اب اس بات میںکوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ اب کے بار بھی خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار نے جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2نومبر کے احتجاج کا نام بنانے کیلئے (ن) لیگ نے لاہور اسلام آباد روالپنڈی میں کنٹینر ز کی دیواریں بنا دیں اور حکمرانوں کا یہ اقدام بدترین سیاسی خود کشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کیلئے انکی ناکام پالیسیاں ہی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں حکمران کان کھول کر سن لیں 2نومبر کو ہر صورت کر پشن کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا جائیگا ۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ (ن) لیگ جو مر ضی کر لیں تحر یک انصاف خوفزدہ ہونیوالی نہیں ہم حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو رو ندھتے ہوئے 2نومبر کو اسلام آبا د پہنچیں گے (ن) لیگ ہمارے پر امن کارکنوں کو گرفتار کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دیدی چکی ہے اور نوازشر یف کواب ہر صورت یا استعفیٰ دینے پڑ یگا یا تلاشی کیلئے تیا ر ہوئے جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جس طر ح ہمارے کارکنوں کو گر فتار اورلال حویلی کے راستے بند کیے ہیں اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ ملک میں جمہو ریت نہیں آمر یت اور بادشاہت ہے ۔شفقت محمود نے کہا کہ ظلم اور بر بر یت سے حکمران تحر یک انصاف کی آواز کو دبا نہیں قوم نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک میں کر پشن اور ظلم کو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا اور ملک میں نوازشر یف کی کر پٹ حکومت کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے اور2نومبر کا تحر یک انصاف احتجاج ملک کا تاریخی احتجاج ہوگاحکومت ہمیں ڈرا نہیں سکتی شر یف براداران ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں ۔

ولید اقبال نے کہا ہے کہ سیاست میں احتجاج میں کیلئے اجازت نہیں مانگی جاتی صرف اطلاع دی جاتی ہے اس لیے ہم 2نومبر کو بھر پور احتجاج کر یں گے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے کا میاب ہو کر آئی ہے اور ملک میں بدترین کر پشن ہو رہی ہے جسکے خلاف ہم سڑکوں پر آئے اور 2نومبر کو بھی ہر صورت احتجاج کیا جا ئیگا اور کر پشن کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔

رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن کو بچاے کیلئے تحر یک انصاف کے احتجاج کو روک رہی ہے مگر ہم انکو کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اسکے خلاف اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک نوازشر یف اور انکی حکومت کر پشن کا حساب نہیں دیتی اس موقعہ پرتحر یک انصاف کے کارکنان حکومت کے خلاف بدتر ین نعرے بازی کرتے رہے ۔