مکہ مکرمہ پر یمنی باغیوں کا کیا گیا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:22

مکہ مکرمہ پر یمنی باغیوں کا کیا گیا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : مسلمانوں کے مقدس ترین مذہبی مقام مکہ مکرمہ پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی رپورٹس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے باغیوں کے زیر اثر یمن کے مقام سے کیے گئے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ سعودی رپورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کے صوبہ سادا سے مقامی وقت کے مطابق 12 بجے مکہ مکرمہ پر ایک میزائل حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی عرب نے ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت دفاع نے میزائل کو راستے میں ہی روک کر مکہ مکرمہ سے 40 میل کی دوری پر تباہ کر دیا گیا ہے ، سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ میزائل سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی قیادت کے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل احمد اسیری نے ایران اور حزب اللہ گروپ کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی باغیوں کو ٹیکنالوجی کا استعمال سکھایا ہے۔ جس کے سبب وہ اس طرح کے میزائل حملے کی کوشش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے حوثی باغیوں کے خلاف انتقامی حملوں کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :