سپریم کورٹ٬بحریہ ٹا$ن اور آئیسکو سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹا$ن اور آئیسکو سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی٬بحریہ ٹا$ن کی طرف سے اعتزاز احسن پیش ہوئے عدالت نے بحریہ ٹا$ن کے وکیل کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دی٬ مقدمے کی تفصیلات کے مطابق ہائی کور ٹ ا سلام آباد میں آئیسکو اور نیپرا کے حوالے سے سماعت ہو رہی تھی جس میں بحریہ ٹا$ن فریق ہے اس کیس میں بحریہ ٹا$ن کے وکیل نے جسٹس شوکت صدیقی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی کہ اس کیس میں جسٹس شوکت صدیقی دلچسپی رکھتے ہیں لہذا اس کیس کی سماعت کوئی جج کریں٬ رجسٹرار آفس ہائیکورٹ نے بحریہ ٹا$ن کی درخواست پر عتراض لگا دیا کہ ایسا کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے٬ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کیس کو جسٹس شوکت صدیقی کے پاس بھجوا دیا٬ انہوں نے کیس کی سماعت کی اور بحریہ ٹا$ن کی درخواست کو خارج کر دیا جس پر بحریہ ٹا$ن نے سپریم کورٹ میں اس حوالے سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

۔( وقار/طارق ورک)

متعلقہ عنوان :