نواز شریف جس دن پکڑے جائیں گے اس دن انہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا٬شیخ رشید

حکومت میں ہمت ہے تو گرفتار کر لے٬ راولپنڈی نے آج فیصلہ دیدیا عوام موجودہ حکومت کو نہیں مانتے٬ 2نومبر کو عوام کا سمندر آئے گا ہماری450سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے سادہ لباس پہنے اہلکار ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں٬عوام انہیںد ھر لیں٬ ان کی فوٹو کھینچیں انہیں جیل میں ڈالا جائے گا٬ کارکنوں سے خطاب شیخ رشید تمام تر سکیورٹی اقدامات اور دفعہ144کے نفاذ کے باوجود منظر عام پر آ گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کیس ربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جس دن پکڑے جائیں گے اس دن انہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا۔ شیخ رشید تمام تر سکیورٹی اقدامات اور دفعہ144کے نفاذ کے باوجود جمعہ کے روز اچانک منظر عام پر آ گئے۔ شیخ رشید نے میڈیا کی گاڑی پر چڑھے سگار سلگایا اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تین بجے آ$ں گا ٬ آ گیا حکومت میں ہمت ہے تو گرفتار کر لے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری450سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے سادہ لباس پہنے اہلکار ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں اب اگر سادہ لباس والے کارکنوں کو گرفتار کریں تو عوام انہیںد ھر لیں۔ ان کی فوٹو کھینچیں انہیں جیل میں ڈالا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نے آج فیصلہ دیدیا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کو نہیں مانتے اور عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں۔ 2نومبر کو عوام کا سمندر آئے گا۔ نواز شریف جس دن گرفتار ہوں گے اس دن انہیں بچانے والا کوئی نہیں ہو گا ۔ نواز شریف میں جیوں گا علی کی طرح اور مروں گا تو حسین کی طرح۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب چاہتے ہیں۔ سفید کپڑوں والے ماڈل ٹا$ن جیسے واقعات میں آتے ہیں۔

شیخ رشید نے عوام سے مختصر خطاب کیا اور دوبارہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز عوامی مسلم لیگ نے لال حویلی میں جلسے کا اعلان کررکھاتھا لیکن پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں دفعہ144نافذ کر کے عوامی مسلم لیگ کو جلسہ کرنے سے روک دیا اور شیخ رشید کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ پولیس شیخ رشید کو تلاش کرتی رہی لیکن شیخ رشید پولیس سے آنکھ مچولی کھیلتے رہے اور اچانک کمیٹی چوک پر منظر عام پر آئے عوام سے مختصر خطاب کیا اور وہاں سے چلے گئے لیکن پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :