ٹینس سٹار عصام الحق کی والدہ سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں عصام الحق کی والدہ سے اسلحہ نقدی اور زیورات چھینے اور موٹر سائیکل پر فرا ر ہوئے تھے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:38

ٹینس سٹار عصام الحق کی والدہ سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پولیس نے ٹینس سٹار عصام الحق کی والدہ سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون پولیس نے چھ روز قبل ماڈل ٹائون کے علاقے میں ٹینس سٹار عصام الحق کی والدہ سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹینس سٹار عصام الحق کی والدہ اپنی کار میں موجود تھیں کہ چند افراد اسلحہ کی نوک پر ان سے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو ئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں عصام الحق کی والدہ سے اسلحہ نقدی اور زیورات چھینے اور موٹر سائیکل پر فرا ر ہوئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :