حکومت2نومبرکوعوامی سیلاب نہیں روک سکے گی۔عمران خان
نوازشریف تم بڑے بزدل ہو،لیکن سن لوجب تک زندہ ہوںآ پکا پیچھا نہیں چھوڑوں گا،نوازشریف اب بچے گانہیں کیونکہ نوازشریف نے جانا ہی ہے،عدلیہ کو کہناچاہتا ہوں کہ آپ کا بھی ٹرائل ہے،کونسا قانون توڑا کہ مجھے گھرمیں نظربندکیاگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی بنی گالہ میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:11
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت 2نومبرکوعوامی سیلاب نہیں روک سکے گی،نوازشریف تم بڑے بزدل ہو،لیکن سن لوجب تک زندہ ہوںآ پکا پیچھا نہیں چھوڑوں گا،نوازشریف اب بچے گا نہیں کیونکہ نوازشریف نے جانا ہی ہے،عدلیہ کو کہناچاہتا ہوں کہ آپ کا بھی ٹرائل ہے۔انہوں نے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی حکومت سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا یہ جمہوریت ہے یا بادشاہت ہے؟ہائیکورٹ کا جب فیصلہ ہے تو پھر بنی گالہ میں مجھے کیوں بند کیاگیا۔
کیوں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔میں نے کونسا قانون توڑا ہے کہ مجھے گھرمیں نظربندکیاگیاہے۔عدلیہ کو کہناچاہتا ہوں کہ آپ کا بھی ٹرائل ہے۔(جاری ہے)
صرف نیب ،ایف بی آر ہی ٹرائل پر نہیں ہے۔بلکہ سب سے زیادہ عدلیہ ٹرائل پرہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک ملٹری ڈکٹٹر کی پیداوار ہے اسی جمہوریت تب یادآتی ہے جب اس سے کہا جائے کہ آپ نے دھاندلی کی ہے۔پھر اس کے ساتھ وہ لوگ مل جاتے ہیں جو کرپٹ ہیں۔
نوازشریف کو کوہاٹ میں جلسہ کرنے سے نہیں روکا ہمیں کیوں روکا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اب تک جوکیا میں داد دیتا ہوں۔ہماری سماویہ طاہر کارکن ڈٹ کرکھڑی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پولیس کو پیغام ہے کہ آپ نے پختونخواہ کی پولیس کو دیکھا ہے وہ غیرسیاسی پولیس ہے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔لیکن پنجاب پولیس شریف برادران سے تنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ کسی بھی غلط فیصلے کو ماننے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ عوام کے نوکرہیں نہ کہ شریف خاندان کے نوکرہیں۔نوازشریف اب بچے گا نہیں کیونکہ نوازشریف نے جانا ہی ہے۔پولیس جو مرضی کرلے۔عوام کا 2نومبرکو آنے والا سیلاب نہیں روک سکتے۔2نومبرکو اسلام آبادمیں آکربتائینگے کہ عوام کی طاقت کیاہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تم بڑے بزدل ہو،لیکن سن لوجب تک میں زندہ ہوں اورجب تک آپ کا احتساب نہیں ہوگا ،میںآ پکا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ہمارا احتجاج 2نومبرکو ہونا ہے جس کی ہم تیاری کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.