چائنہ انٹر نیشنل جونئر فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے (کل) ہو نگے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:30

چائنہ انٹر نیشنل جونئر فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے (کل) ہو نگے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن پاکستان ٬ٹیبی جرمنی٬ جونگو کوریا اور بوئن کوریا نے چائنہ انٹر نیشنل جونئر فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کوریا جگہ بنالی٬ سیمی فائنل مقابلے کل ہفتہ کو اولمپک سٹیڈیم کے فٹبال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

آئی ایف اے پاکستان نے این سی ٹی یو کوریا کو 4-0 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی٬وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں٬ فاتح ٹیم کی طرف سے ایمل نے دوگول جبکہ زین اور فیصل نے ایک ایک گول کیا ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہرگروپ سے دو٬دو ٹیموں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ٬ ٹیبی جرمنی نے چونگو کوریا ہوسٹ کوریا اور آر یو سی ٬چونگو کوریا نے ہوسٹ اور آر یو سی چین جبکہ بوئن کوریا نے اسلام آباد پاکستان اور این سی ٹی یو چین کو ہرا کر سیمی فائنل جگہ بنائی٬ سیمی فائنل آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 30اکتوبر کو ہوگا

متعلقہ عنوان :