محکمہ خورا ک ہزارہ ڈویژن میں تما م امور میرٹ کے مطابق کئے جاتے ہیں ٬ْ ترجمان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:30

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)محکمہ خورا ک ہزارہ ڈویژن میں تما م امور بشمو ل تقرریا ں اور تبا دلے شفا فیت اور میرٹ کے اصو لو ں کو مد نظر رکھ کر انجا م دیئے جاتے ہیں اور محکمے کے تما م اہلکا راپنے فرا ئض منصبی ایما ندا ری اور فر ض شنا سی سے انجا م دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تر جما ن محکمہ خوراک کے مطابق محکمہ میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک مو ثر نظا م مو جود ہے جسکے تحت ابتک تین ڈسٹرکٹ فورڈ کنٹرو لر اور دو اسسٹنٹ فورڈ کنٹرو لر کے خلا ف قا نونی کارروا ئی کی جا چکی ہے جبکہ تین فورڈ سپروا ئزر ملا زمت سے بر طر ف کئے جاچکے ہیں۔

وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی انچارچ وزیر کی حیثیت سے تمام امور کی ذا تی طور پر نگرا نی کر رہے ہیں اور کسی قسم کی کو تا ہی بردا شت نہیں کر تے ۔تر جما ن محکمہ خورا ک نے بتا یا کہ وزیر خورا ک کے تین سا لہ دور اقتدار میں محکمہ خورا ک خیبر پختو نخوا میں اربو ں رو پے کی بچت کی گئی ہے۔