صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چارسدہ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ شروع

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چارسدہ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم چارسدہ فہد ریاض خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر ڈسٹرکٹ کونسل قاسم علی خان محمدزئی٬ڈسٹرکٹ ممبر نورآلامین ٬شاہد خان کتوزئی٬سنیل خان٬ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ٬صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری تحسین الله سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ ینگ فائٹرز کلب اور نیو اتحادکلب کے درمیان کھیلاگیا جس میںنیواتحادکلب نے ینگ فائٹرز کلب کو تین کے مقابلے چار گول سے ہرادیا۔ نیو اتحاد کلب کی طرف سے سیف الله نے دو مطیع الله اور مہران خان نے ایک ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :