نیشنل جونیئر و سینئر سنوکر چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا بیلڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے تمام اضلاع میں اوپن ٹرائلز شروع

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) نیشنل جونیئر و سینئر سنوکر چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا بیلڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبے کے تمام اضلاع میں اوپن ٹرائلز شروع ہوچکے ہیں جس میں سے ٹاپ ایٹ کھلاڑی اپنے صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سنوکر اینڈ بیلڈ ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی ہدایت کے مطابق تین کیٹگریز انڈر17 ٬ انڈر20 اور سینئر کے نیشنل مقابلے منعقد کئے جائینگے ۔

جس کیلئے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں انڈر17 اور انڈر20 کے اوپن ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں جس میں کوئی بھی کھلاڑی شرکت کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز تمکمل ہونے کے بعد منتخب شدہ کھلاڑی پشاور میں خیبرپختونخوا جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں نمائندگی کرینگے جس میں سے ٹاپ ایٹ کھلاڑی دسمبر میں منعقدہ نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔

ذوالفقاربٹ نے بتایا کہ جنوری کے مہینے نیشنل سینئر سنوکر چیمپئن شپ کیلئے بھی خیبرپختونخواکے تمام ڈسٹرکٹس میں کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سے ٹاپ64 کھلاڑی مین رائونڈ میں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں نمائندگی کرینگے اور اس میں سے ٹاپ ایٹ کھلاڑی جنوری میں منعقدہ نیشنل سینئر سنوکر چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرینگے انہوں نے کہا کہ نیشنل جونیئر اور سینئر سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑی سنوکر ورلڈ کوالیفائنگ رائونڈمیں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ باہر سے انٹر نیشنل کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہے جو کہ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :