بطور انگلش سپن بائولنگ کوچ ثقلین مشتاق کو بھارتی ویزہ جاری٬یکم نومبر کو روانہ ہوں گے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کو بھارت کا ویزاجاری کردیا گیا ہے جہاں وہ انگلینڈ ٹیم کے اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے 15 دن کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کے بعد 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان روانہ ہوگی۔ثقلین مشتاق کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کے خلاف سیریز میں ٹیم کے اسپنرز کی مدد کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے جبکہ وہ اسے قبل بھی انگلش ٹیم کیساتھ کام کرچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہندوستان کا ویزا مل گیا ہے اور میں یکم نومبر کو وہاں جاں گا۔

متعلقہ عنوان :