پاکستانی کر کٹ شائقین کیلئے بڑی خوش خبری آگئی
انگلش کرکٹرزنے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیلنے پر رضامند ظاہر کردی ہے٬ لیوک رائٹ٬ ٹائمل ملز٬ ڈیوڈ ولے اور پیٹرسن فائنل لاہور میں کھیلنے پر خوش٬ جیڈ ڈرن بیک متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے بھی لاہور آنے پر رضا مند ہیں٬برطانوی اخبار
جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:56
لندن /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انگلینڈ کے بیشتر کرکٹرز نے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی ہدایات کونظرانداز کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے پر رضا مند ظاہر کردی ہے ۔پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے پی ایس ایل ٹو کا فائنل 9 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔
(جاری ہے)
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کے حالات کو کھیل کے لیے سازگار قرار نہ دیتے ہو ئے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کے لیے حامی بھرنے سے منع کیا تھا لیکن زیادہ تر کھلاڑیوں نے اس ہدایت کو نہیں مانا اور لاہور میں فائنل کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر رکھی ہے۔
اخبار کے مطابق لیوک رائٹ٬ ٹائمل ملز٬ ڈیوڈ ولے اور پیٹرسن فائنل لاہور میں کھیلنے پر خوش ہیں٬ جبکہ جیڈ ڈرن بیک متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے بھی لاہور آنے پر رضا مند ہیں۔این مورگن اور ایلیکس ہیلز سمیت کچھ کرکٹرز دورہ ویسٹ انڈیز کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.