گوادر بندرگاہ کے فضائی مناظر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:43

گوادر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : گوادر بندرگاہ کے فضائی مناظر کی پہلی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اس بندرگاہ کے فضائی مناظر کی اس ویڈیو نے پاکستان کی عوام کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ پہاڑوں کے ساتھ ہلکے نیلے رنگ کے پانی کے فضائی مناظر نے اس ویڈیو میں مزید جان پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو پاک چین اقتصادی راہداری کے ٹویٹر اکاؤنٹ نے شئیر کیا۔ بحیرہ عرب پر قائم گوادر پورٹ ماضی میں کئی تنازعات کا ہدف بھی رہی ہے۔ گوادر پوسٹ کو دو مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ گوادر پورٹ سے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ اسے 2017ء تک فعال کر دیا جائے گا جس کے تحت اس بندرگاہ پر کئی ملین ٹن سامان وصول کیا جائے گا جس میں زیادہ تر سامان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کا سامان ہو گا۔ گوادر پورٹ کے خوبصورت فضائی مناظر کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

متعلقہ عنوان :