ورکنگ بائونڈری پر پاک فوج کے جوان کو شہید کرنے کا بھارتی دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے٬آئی ایس پی آر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ورکنگ بائونڈری پر پاک فوج کے جوان کو شہید کرنے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ بے بنیاد دعویٰ پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ورکنگ بائونڈری پر اپنے نقصانات اور کشمیر کے مسلئے پر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

متعلقہ عنوان :