انگلینڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان٬ فران ولسن کی 6 برس بعد واپسی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:43

انگلینڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان٬ فران ولسن کی 6 برس ..

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ دورہ سری لنکا کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا٬ اینیاشربسول فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے دستبردار ہو گئی ہیں٬ 17سالہ لیفٹ آرم سپنر سوفی ایکلیسٹن تعلیمی مصروفیات کے باعث سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی٬ فران ولسن کی 6 برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے٬ انہوں نے آخری بار 2010ء میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ویمن ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران چار ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ہیتھرنائٹ٬ ٹیمی بیومائونٹ٬ کیتھرین برنٹ٬ جارجیاایلوس٬ جینی گن٬ ایلکس ہارٹلے٬ ڈینلی ہیزل٬ ایمی جونز٬ بیتھ لانگسٹن٬ لارا مارش٬ نتالی سکیور٬ لارین ونفیلڈ٬ فران ولسن اور ڈینلی ویٹ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :