سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس پیر کو ہوگا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس پیر کو سینیٹر محمد جاوید عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں سینیٹر محمد علی خان سواتی کی طرف سے متعارف کردہ سول کورٹس (ترمیمی) بل 2016ء ‘ سینٹرل لاء آفیسرز (ترمیمی) بل ‘ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل (ترمیمی) بل 2016ء اور کوڈ آف سول پروسیجرز اسلام آباد ہائی کورٹ اور سول کورٹس کے بارے میں مزید تین بل بھی زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :