انسداد پولیو مہم جاری ہے٬ کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس٬خصوصی ٹیموں کی تشکیل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر کراچی میں انسداد پولیو مہم میں رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں تک رسائی حا صل کرنے اور انھیں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی توجہ سے کام کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک ٹیمیں قائم کردی گئی ہیں خصوصی پولیو ٹاسک ٹیمیں پولیومیں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دیں گی اور رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے لئے کام کریںگی ۔

کمیٹی میں چیئر مین یونین کونسل٬ نمائندہ کے الیکٹرک ٬واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا متعلقہ والومین اورمتعلقہ مختار کار بھی شامل ہونگے۔ کمیٹی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کام کرے گی یہ فیصلہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشننر ضلع شرقی کے دفتر میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم میں انسداد پولیو مہم کے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی٬ کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈنیٹر ڈاکٹر نصرت علی ٬ ضلع شرقی کے ہیلتھ افسران٬ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔ اجلا س کو بتا یا گیا کہ کراچی میں 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی چھ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے مہم ہفتہ کو ختم ہو گی تاہم رہ جانے والے بچوں کے لئے مزید دو روز جاری رہے گی۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ گذشتہ چار روز میں 82 فیصد سے زائد بچوں کا ہدف حا صل کیاگیا ہے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان افسران اور اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی فریضہ سمجھ کر خدمات انجام دیں اس سے ملک اور قوم کا وقار اور قوم کے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے ٬انھوں نے انسداد پولیو کے لئے کام کر نے والے افسران ٬ والینٹئرز اور عالمی پارٹنرز کی خدمات کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ جو لو گ انسداد پولیو کا قومی فریضہ انجام دے رہے ہیںوہ قومی مقصد کو پورا کر رہے ہیں٬انھوں نے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو ایک چیلنج قرار دیا انھوں نے کہا کہ جس جذبہ سے سب مل کر کام کر رہے ہیں اسے دیکھ کر یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ان کوششوں کے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے اورپاکستان پولیو سے پاک ہو گا اجلاس نے جاری مہم میں کار کردگی کو سراہا ٬کمشنرکراچی کو بتا یا گیا کہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :