پنجاب حکومت بچوں کی ذہنی و تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے‘بیگم ذکیہ شاہ نواز

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) صو با ئی و ز یرہائر ایجو کیشن بیگم ذ کیہ شا ہنو از نے کہا ہے کہ نصابی اور غیرنصا بی سر گر میاں بچوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں ٬ یہاں پو رے پاکستان کے بچوں نے انوو یٹو سائنسی ماڈلز پیش کیے ہیں٬ جن سے معلوم ہو تا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہم بھی دنیا میں ایجادات اورتحقیق و ترقی کی دوڑ میں ٹاپ پر آجائیں گے کیو نکہ بچوں نے اپنی پوشیدہ ذہنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرکے یہ واضح کیا ہے کہ ہمارے طلبا و طالبات سائنسی ایجادات میں کس قدر دلچسپی لے رہے ہیں ۔

اس امر کا اظہار صوبائی وزیر نے نیشنل میوزیم آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سالانہ سائنس کمپیٹیشن 2016ء کے تحت پاکستان بھر کے بچوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کی ذہنی و تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے انہیں سائنسی ایجادات ٬غورو فکراور تحقیق کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ بعدازا ں صوبائی وزیر نے مضمون نگاری ٬ سائنس کوئز اور سائنس انوویشن (ماڈلز) کے مقابلوں میں نمایاں پو زیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میںطلبا٬ اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :