پیمرا کا غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ مہم کے تحت اسلام آبادکے فائیو سٹارہوٹلوں کا معائنہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) ملک بھر میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ اور انڈین مواد کی نشریات کیخلاف آپریشن مختلف محکموں کے تعاون کے ساتھ15اکتوبر سے بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔اسی سلسلے میں خاص طور پر چینلز پر انڈین مواد کے معائنہ کیلئے پیمرا ٹیم نے اسلام آباد میں قائم فائیو سٹار ہوٹلوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ہوٹلوں کو خبردار کیا گیاکہ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کا استعمال پیمرا قوانین کے تحت قابلِ دست اندازی جرم ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائیگی۔

ملک کے باقی تمام شہروں میں بھی فائیوسٹار اور بڑے ہوٹلوں کا معائنہ شروع ہو چکا ہے۔ پیمرا عوام سے اپیل کرتا ہے اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :