Live Updates

مسلم لیگ (ن) کاعمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ٬مخالفانہ نعرے بازی کی گئی

سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث مختلف مقامات پر پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تلخ کلامی کا سلسلہ شروع

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مسلم ٹائون میں عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ٬ سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث مختلف مقامات پر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تلخ کلامی کا سلسلہ شروع ہو گیا ٬ دونوں جماعتوں کی قیادت کی طرف سے نوٹس نہ لئے جانے پر تصادم کی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مخالفانہ نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

لیگی رہنمائوں کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف وزیر اعظم بننے کی فکر ہے اور اس کیلئے انہوں نے ملک کی ترقی اور سلامتی کو بھی دائو پر لگا دیا ہے ۔ عمران خان پہلے اپنی اور اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کی آف شور کمپنیوں کے بارے میں تو جواب دیں ۔

علاوہ ازیں صورتحال میں کشیدگی آنے کے بعد مختلف مقامات پر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ سے وابستگی رکھنے والوں میںتلخ کلامی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما اور قیادت اس سلسلہ میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی جس کے باعث آنیوالے دنوں میں تلخ کلامی تصادم میں تبدیل ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات