پی ٹی آئی لائرز فارم کے وکلاء کا جی پی او چوک میں احتجاج کے دوران راہگیروں پر تشدد

ٹائر جلا کر راستہ بند ہونے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ٬ گاڑیوں کی لمبی قطاریں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف لائرز فارم کے وکلاء جی پی او چوک میں احتجاج کے دوران راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ٬ ٹائر جلا کر راستہ بند ہونے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف مال روڈ پر جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس دوران شہریوں کی جانب سے گزرنے کی کوشش کی گئی تو وکلاء رہنما شاہد نسیم ایڈووکیٹ اور دیگر کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :