وزیر اعظم نواز شریف کل پھولنگر میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ٬تیاریاں مکمل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل بروز ( ہفتہ ) کو اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے آبائی شہرپھولنگرمیں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وزیر اعظم کا پھولنگر میں شاندار استقبال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیںاور کہا کہ کسی قسم کی کو ئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کو شاں ہیں۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ٬ رانا محمد اسحاق خاںاور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :